عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس کی سماعت ملتوی، فیصلہ جلد سنایا جائے گا: جج

عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس کی سماعت ملتوی، فیصلہ جلد سنایا جائے گا: جج
عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس کی سماعت ملتوی، فیصلہ جلد سنایا جائے گا: جج

  

ہیگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی عدالتی سماعت ملتوی کردی گئی ہے جبکہ کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے گا۔

پاکستان کی سالمیت کا مسئلہ عالمی عدالت انصاف کے دائر ہ کار میں نہیں ، کلبھوشن کا معاملہ ہنگامی نوعیت کا نہیں، یہ مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں نہیں چلایا جا سکتا، : عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کی تین دلیلیں

تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں بھارتی درخواست کی سماعت کو ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ عدالت کے جج نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں بھارتی درخواست کی سماعت مکمل کرلی گئی۔ فریقین کے وکلا عدالت کے لئے دستیاب رہیں ۔ عالمی عدالت انصاف بھارتی درخواست پر فیصلہ جلد سنائے گی جبکہ عدالتی فیصلے کی تاریخ سے فریقین کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

دہشت گردوں سے گھبرانے والے نہیں، کلبھوشن جاسوس نہیں تو مسلمان نام سے پاسپورٹ بنوا کر پاکستان کیا لینے آیا، یادیو نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کا اعتراف کیا تھا، اعترافی ویڈیو سب کے سامنے ہے: عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کا مئوقف

واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف میں پاکستانی وکیل خاور قریشی نے بھارتی مئوقف کی دھجیاں اڑاتے ہوئے عالمی عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا تھا اور عدالت سے درخواست کی تھی کہ کلبھوشن یادیو کا مسئلہ پاکستان کی داخلی سالمیت کا معاملہ ہے اس لئے بھارت کی درخواست کو مسترد کیا جائے۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -