جنگ کے بعد یمن میں ایک ایسی تباہی کا نزول کہ سن کر آپ شدید پریشان ہو جائیں گے

جنگ کے بعد یمن میں ایک ایسی تباہی کا نزول کہ سن کر آپ شدید پریشان ہو جائیں گے
جنگ کے بعد یمن میں ایک ایسی تباہی کا نزول کہ سن کر آپ شدید پریشان ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعاء(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن میں جاری خانہ جنگی اور عرب اتحاد کے پے درپے حملوں کی وجہ سے پہلے ہی قیامت کا سما ں تھا کہ اب اس ملک کے بدقسمت عوام پر ایک اور آفت ٹوٹ پڑی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دارلحکومت صنعاءمیں ہیضے کی وباپھوٹ پڑی ہے جس کے باعث لوگ دھڑا دھڑ ہلاک ہو رہے ہیں۔ حوثی باغیوں کے زیر قبضہ شہر کے ہسپتال ہیضے کے مریضوں سے بھر چکے ہیں۔
عالمی ادارے ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں ہیضے کے ساڑھے 8 ہزار سے زائد کیس سامنے آچکے ہیں۔ طبی ماہرین بتاتے ہیں کہ جنگ کی وجہ سے لوگ خوراک کی کمی کا شکار ہیں اور پانی بھی بری طرح آلودہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے ہیضے کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ملک کی کل آبادی میں سے تقریباً دوتہائی پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔
انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے ڈائریکٹر آپریشن ڈومینیک سٹل ہارٹ نے بتایا کہ 27 اپریل سے لے 13 مئی کے دوران ہیضے کی باعث 115 افراد کی موت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیضے کی وبا خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے اور پورے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ سب سے زیادہ افراد دارلحکومت میں متاثر ہوئے ہیں جبکہ امانت السما صوبے میں بھی حالات بہت خراب ہیں۔
یاد رہے کہ ہیضہ آلودہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماری ہے۔ یہ پانی اور خوراک میں پائے جانے والے جراثیموں کے ذریعے تیزی سے پھیلتی ہے۔ اس کی علامات میں شدید اسہال اور قے شامل ہیں۔ ہیضے کے مریضوں کی بروقت علاج کی سہولت میسر نہ ہو تو شدید کمزوری کے باعث محض چند گھنٹو ں میں ان کی موت ہوسکتی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -