ممکنہ دہشتگردی خطرات کے پیش نظر بنوں سنٹرل جیل کے 5سوگز کے علاقے میں تعمیراتی کام پر پابندی

ممکنہ دہشتگردی خطرات کے پیش نظر بنوں سنٹرل جیل کے 5سوگز کے علاقے میں تعمیراتی ...
ممکنہ دہشتگردی خطرات کے پیش نظر بنوں سنٹرل جیل کے 5سوگز کے علاقے میں تعمیراتی کام پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں(آن لائن)ممکنہ دہشت گردی خطرات کے پیش نظر بنوں سنٹرل جیل کے آس پاس 5سو گز تک تعمیراتی کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ خلاف ورزی پر سخت سزا دی جائیگی ۔

ڈان نیوز کی رپورٹ حقائق کے منافی اور فرسودہ دستاویزات پر مبنی ہے :احسن اقبال

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بنوں آفس سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بنوں سنٹرل جیل پر ممکنہ حملے کی خطرات کے سلسلے میں تنبیہ جاری کی گئی ہے جس بناءپر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بنوں سنٹرل جیل کے 5سو گز کے آس پاس فاصلے میں دفعہ 144کے تحت ہر قسم تعمیراتی کاموں پر پابندی ہو گی پابندی 15مئی سے 15جون تک ایک ماہ کیلئے ہو گی اس دوران کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 188کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید :

کوئٹہ -