پاکستانی دورے پر آئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفدکی تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال

پاکستانی دورے پر آئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفدکی تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات ...
پاکستانی دورے پر آئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفدکی تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال

  

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفدنے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ثقافت اور صحافتی شعبے میں تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وہ فلم جس میں انتہائی فحش سین عکسبند کروانے کے بعد مادھوری نے توبہ کر لی کہ آئندہ کبھی بھی ایسا کام نہیں کریں گی،ایسی تفصیلات کہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی صحافیوں کا دس رکنی وفد جو پاکستان کے دورے پر ہے وفدنے وزارت خارجہ کا دورہ کیا اس دوران سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کو وزارت خارجہ میں آمد پر خوش آمدید کہا جبکہ بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، تعلیمی ، ثقافتی تعلقات کو مذید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام کے درمیان تعلقات کو عوامی روابط سے اور زیادہ بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد نے بھی بنگلہ دیشی عوام کی طرف سے پاکستان کے لیے جذبہ خیر سگالی کا پیغام پہنچایا انہوں نے اس موقع پر سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا پرتپاک استقبال پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا یاد رہے کہ بنگلہ دیشی صحافیوں کا دس رکنی وفد پاکستان کے ایک ہفتے کے دورے پر ہے اور اسکی پاکستان میں اعلی حکام تھنک ٹینکز اور صحافیوں کے ساتھ ملاقاتیں متوقع ہیں۔

مزید :

قومی -