عالمی عدالت میں پاکستان کا مئوقف ، بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل گئیں

عالمی عدالت میں پاکستان کا مئوقف ، بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل گئیں
عالمی عدالت میں پاکستان کا مئوقف ، بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل گئیں

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عالمی عدالت میں کلبھوشن یادو کی سزا کے خلاف بھارتی حکومت کی درخواست پر پاکستانی مئوقف نے بھارتی میڈیا کی چیخیں نکلوا دیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار نے عالمی عدالت انصاف میں جا کر تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کردی ہے۔

دہشت گردوں سے گھبرانے والے نہیں، کلبھوشن جاسوس نہیں تو مسلمان نام سے پاسپورٹ بنوا کر پاکستان کیا لینے آیا، یادیو نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کا اعتراف کیا تھا، اعترافی ویڈیو سب کے سامنے ہے: عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کا مئوقف

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے کلبھوشن یادیو کے کیس پر عالمی عدالت میں بھارتی مﺅقف کی دھجیاں بکھیرنے کے بعد بھارتی میڈیا سٹپٹا گیا ہے، مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پاکستان کی سالمیت کا مسئلہ عالمی عدالت انصاف کے دائر ہ کار میں نہیں ، کلبھوشن کا معاملہ ہنگامی نوعیت کا نہیں، یہ مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں نہیں چلایا جا سکتا، : عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کی تین دلیلیں

دی ہندو کا کہنا ہے جاسوس کلبھوشن یادیو کا معاملہ بین الاقوامی  عدالت میں لے جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ پاکستان پہلے ہی عالمی عدالت کو بتا چکا ہے کہ اس کے دفاعی معاملات عالمی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔پاکستان عالمی عدالت کے فیصلوں کو ماننے کا پابند نہیں ہے۔ پاکستان نے 29 مارچ کو عالمی عدالت کے دائرہ اختیار سے نکلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ آئی سی جے پاکستان سے اپنے فائنل آرڈر کو منوانے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ پھانسی پر عملدرآمد روکنے کے لیے بین الاقوامی عدالت کو حکم دینا ہوتا ہے لیکن اس معاملے میں ایسا نہیں ہوا۔

عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس کی سماعت ملتوی، فیصلہ جلد سنایا جائے گا: جج

انڈین ٹی وی چینل اے بی پی کے مطابق صورت حال قابو میں نہیں رہی ، بھارت عالمی عدالت انصاف میں اپنا مقدمہ ہار چکا ہے،پاکستان اب بہت جلد کلبھوشن کو پھانسی پر لٹکا دے گا، بھارتی حکومت کو عالمی عدالت میں جانے کی بجائے سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل کرنی چاہئے تھی۔

انڈیا ٹوڈے کے کہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کو جذبات، نمائش اور غصے سے قابو نہیں کیا جا سکتا بھارت نے کمزور دلائل کا سہارا لیا ہے۔اے پی این نیوز کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ہریش سالوے کے دلائل حقائق سے ہٹ کر تھے اور انہوں نے پاکستان کو اپنا مﺅقف مزید بہتر انداز میں پیش کرنے کا راستہ دیا۔

ایک اور انڈین ٹی وی نے بھارتی وزیر اعظم کی بھارتی دلائل کو براہ راست سننے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے سپوت کے کیس کی سماعت عالمی عدالت میں پیش کی جارہی ہے اور ہمارے وزیر اعظم سوئے ہوئے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -