جاپان کا فوجی طیارہ عملے کے4 ارکان سمیت لاپتہ

جاپان کا فوجی طیارہ عملے کے4 ارکان سمیت لاپتہ
جاپان کا فوجی طیارہ عملے کے4 ارکان سمیت لاپتہ

  

ٹوکیو(صباح نیوز)جاپان کا فوجی طیارہ لاپتہ ہوگیا ،طیارے میں عملے کے 4 اکان بھی سوار تھے۔

چربی پگھلانے کیلئے آسان ترین نسخہ، دن میں صرف دو چمچ اور۔۔۔

تفصٰیلات کے مطابق جاپانی وزارت دفاع حکام کا کہنا تھا کہ ایل آر۔2 نامی فوجی طیارہ شمالی جزیرے ہوکیڈو کے ہیکوڈیٹ ایئر پورٹ سے پرواز کے تھوڑی دیر بعد ریڈار سے غائب ہو گیا۔حکام کے مطابق دوفوجی ہوائی جہاز اور چار ہیلی کاپٹر لاپتہ طیارے کو تلاش کرنے کے لئے روانہ کر دیئے گئے ہیں۔یہ طیارہ جزیرہ ہوکیڈو کے گورنر کی درخواست پر جزیرہ کے صدر مقام سیپورو سے ایک مریض کو لانے کے لئے بھیجا گیا تھا۔حکام کے مطابق طیارے کا روٹ پہاڑی علاقے کے اوپر تھا اور اس کی پرواز کے وقت موسم بھی خراب تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -