چین نے اپنا تیار کردہ بحری بیڑہ آزمائش کے لئے سمندر میں اتار دیا

چین نے اپنا تیار کردہ بحری بیڑہ آزمائش کے لئے سمندر میں اتار دیا
چین نے اپنا تیار کردہ بحری بیڑہ آزمائش کے لئے سمندر میں اتار دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیجنگ(یواین پی) چین نے اپنا مقامی طور پر تیارکردہ پہلا طیارہ بردار بحری جہاز سمند ر میں آزمائش کیلئے روانہ کر دیا۔

چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین میں مقامی طور پر تیارکردہ پہلا طیارہ بردار بحری جہاز شمال مشرقی چین کے صوبے لیاوننگ کی دالیان شپ یارڈ سے سمندر میں آزمائش کیلئے روانہ ہوا، یہ چین کا دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سمند ر میں آزمائش کے دوران اس طیارہ بردار بحری جہاز کے پاور سسٹم اور دیگر آلات کی پائیداری اور استحکام کو چیک کیا جائے گا، اس بحری جہاز کی تعمیر منصوبے کے مطابق گزشتہ برس 25اپریل کو مکمل ہوئی ۔ جہاز میں نصب آلات کے نقائص کو جاننے اور ان کو دور کرنے ، ان کے قابل استعمال اور پائیدار ہونے کے ٹیسٹس کی تکمیل کے بعد ہی جہاز کو سمندر میں آزمائش کیلئے روانہ کیا گیا ہے۔

جنوبی بحیرہ چین میں تائیوان کے قریب موجود جزائرکی ملکیت کے حوالے سے جاری تنازعات کے بعد سے چین نے ان پانیوں میں اور عالمی سطح پر بھی اپنی بحری موجودگی میں اضافہ شروع کر رکھا ہے۔ٹائپ 001Aنامی طیارہ بردار بحری بیڑے کا ابھی تک کوئی نام نہیں رکھا گیا اور اسے سن 2013 میں تیار کرنا شروع کیا گیا تھا جب کہ بیجنگ حکومت اسے 2020 تک مکمل کر کے ملکی بحریہ میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مزید : بین الاقوامی