لندن: چہرے کی شناخت والی ٹیکنالوجی کے 98فیصد نتائج غلط نکلے

لندن: چہرے کی شناخت والی ٹیکنالوجی کے 98فیصد نتائج غلط نکلے

لندن (اے این این)لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس سسٹم نے 104 الرٹس پروڈیوس کیے، جن میں سے بعد میں صرف 2 الرٹ درست نکلے۔رپورٹ کے مطابق لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس سسٹم نے 104 الرٹس پروڈیوس کیے، جن میں سے بعد میں صرف 2 الرٹ درست نکلے، یعنی 98 فیصد نتائج غلط تھے۔ان نتائج کی روشنی میں پولیس فورس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک سسٹم فی الحال استعمال کے لیے فٹ نہیں ہے، ان الرٹس کو دو بار چیک کیا گیا جس کے بعد یہ نتائج سامنے آئے ہیں۔فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے لوگوں کے چہروں کو ایک ویڈیو فیڈ میں سکین کیا جاتا ہے اور ان کا موازنہ پہلے سے ریفرنس لائبریری میں موجود یا واچ لسٹ میں شامل تصاویر سے کیا جاتا ہے۔برطانیہ کے بائیومیٹرک کمشنر پروفیسر پال وائلز کے مطابق اس ٹیکنالوجی کی فوری طور پر ضرورت تھی، تاہم انہوں نے کہا کہ مجھے یہ سن کر حیرت نہیں ہوئی کہ اس کے نتائج ابھی درستگی کے بہت قریب نہیں ہیں اور واضح طور پر یہ ٹیکنالوجی ابھی استعمال کے قابل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ چین میں بھی اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے اور کامیاب آزمائش کے بعد اب جدید کیمروں کی مدد سے چوروں کو بھی پکڑنا شروع کردیا گیا۔گزشتہ ماہ چین کے شہر نانچنگ جیانگشی میں 'فیشل ریکگنیشن' ٹیکنالوجی سے لیس کیمروں کی مدد سے کنسرٹ میں شرکت کرنے والے ایک چور کو گرفتار کیا گیا، 60 ہزار افراد کے مجمع میں جب اسے حراست میں لیا گیا تو وہ خود ہکا بکا رہ گیاتھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...