مرکزی بینک نے رواں سال39 ہزار198 روپے کا زکوٰة نصاب جاری کردیا

مرکزی بینک نے رواں سال39 ہزار198 روپے کا زکوٰة نصاب جاری کردیا
مرکزی بینک نے رواں سال39 ہزار198 روپے کا زکوٰة نصاب جاری کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )مرکزی بینک آف پاکستان نے رواں سال 39 ہزار198 روپے کا زکوٰة نصاب جاری کردیا۔

سٹیٹ بنک آف پاکستان کے جاری بیان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے رواں سال زکوة کا نصاب جاری کردیا ہے جس کے تحت زکوٰة کٹوتی کے لیے نصاب 39 ہزار198 روپے مقرر کیا گیا ہے جس کے تحت اڑھائی فیصد کے حساب سے رقم صرف سیونگ اکاونٹس سے ہی منہا ہوگی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق یکم رمضان کو تمام بینکس سیونگ اکاو¿نٹ سے زکوٰة کٹوتی کریں گے، رواں سال سیونگ اکاونٹس سے 39198 روپے یا اس سے زائد رقم پر 2.5 فیصد کی شرح سے زکوٰة کاٹی جائے گی۔

مرکزی بینک کے مطابق زکوٰة صرف سیونگ اکاونٹس سے ہی منہا کی جائے گی، کرنٹ اکاو¿نٹ اور غیر ملکی کرنسی اکاونٹس سے زکوٰة کی رقم مہنا نہیں ہوگی۔

مزید : بزنس /علاقائی /سندھ /کراچی