بھارت،امتحانی ہال میں داخلہ سے قبل طالبات کی آستینیں کاٹ دی گئیں

بھارت،امتحانی ہال میں داخلہ سے قبل طالبات کی آستینیں کاٹ دی گئیں
بھارت،امتحانی ہال میں داخلہ سے قبل طالبات کی آستینیں کاٹ دی گئیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مظفر پور(آئی این پی)بھارت میں امتحانی ہال میں داخلہ سے قبل طالبات کی آستینیں کاٹ دی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں بہار کے ضلع مظفر پور میں چونکا دینے والا واقعہ اس وقت پیش آیا جب امتحانی مرکز میں داخل ہونے کیلئے پہنچنے والی طالبات کونقل سے روکنے کے مقصد سے انکی قمیص کی آستینیں قینچی اور بلیڈ سے کاٹ کر آدھی کردی گئیں۔مظفر پور کے ضلع ایجوکیشن سیکریٹری للن پرساد سنگھ نے بتایا کہ یہ واقعہ ایک نجی سکول میں پیش آیاجسے بلیک لسٹ کردیا گیا۔ آئندہ اس سکول میں کسی قسم کا امتحانی مرکز قائم نہیں کیا جائیگا،علاوہ ازیں سکول کے سپرنٹنڈنٹ پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی۔

مزید : بین الاقوامی