بھارت،طیارے میں بم کی جھوٹی اطلاع پر انڈیگواہلکار گرفتار

بھارت،طیارے میں بم کی جھوٹی اطلاع پر انڈیگواہلکار گرفتار
بھارت،طیارے میں بم کی جھوٹی اطلاع پر انڈیگواہلکار گرفتار

  

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے انڈیگو ایئر لائنز کیکارکن کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے سیکیورٹی ادارے کواطلاع موصول ہوئی کہ ممبئی جانے والے طیارے میں دھماکہ خیز مواد موجود ہے۔اطلاع ملتے ہی فوراً سیکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے اور ممبئی جانے والی تمام پروازوں کی باریک بینی سے چھان بین شروع کردی، تاہم کسی بھی طیارے سے کوئی دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔ تحقیقات کے بعد سیکیورٹی فورس نے انڈیگو ایئر لائنز کے کارکن کو جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

مزید : بین الاقوامی