نواز شریف کا متنازعہ بیان ، سٹاک مارکیٹ میں زبردست مندا انڈیکس 1096پوائنٹس گر گیا

نواز شریف کا متنازعہ بیان ، سٹاک مارکیٹ میں زبردست مندا انڈیکس 1096پوائنٹس گر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( کامرس ڈیسک) ملک میں جاری سیاسی گرمامی گرمی اور معزول وزیراعظم نوازشریف کے ممبئی حملوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بیان کے اثرات سٹاک مارکیٹ پر بھی بری طرح مرتب ہوئے جس کے نتیجے میں انڈیکس بیک وقت 11نفساتی حدیں گرگیا۔ 100انڈیکس میں مجموعی طور پر 1096پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 42498پوائنٹس پر بند ہوا۔ اگرچہ کاروبار کے دوران اگرچہ انڈیکس ایک موقع پر 43594پوائنٹس پر بھی پہنچ گیا لیکن یہ اضافہ برقرار نہ رہ سکا اور سرمایہ کارروں کی کاروبار میں عدم دلچسپی کے باعث انڈیکس میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

مزید :

کامرس -