ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ میں سویابین اور تلوں کے موسمی مطالعہ کے منصوبہ پر کام شروع
لاہور(اے پی پی )ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نے موسمی تبدیلیوں کے پیش نظر سویابین اور تلوں کی موسمی مطابقت کے مطالعہ کے ذریعے قسم متنوع کرنے کے منصوبہ پر کام شروع کر دیا ہے۔ منصوبہ کی کل مالیت 31.297ملین روپے ہے جس میں سے سال 2017-18کے لئے 5.083ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس منصبوبہ کی کل مدت پانچ سال ہے، یہ منصوبہ صوبہ پنجاب کیلئے ہے، اس منصوبہ سے سویابین اور تلوں کے جرم پلازم کو استعمال کرتے ہوئے سویابین کو برھتے ہوئے درجہ حرارت کو برداشت کرنیوالی اور تلوں کی تنے کی سڑن کے خلاف مزاحمت رکھنے والی اور بہتر پیداوار دینے والی اقسام کی تخلیق اور ان تخلیق کردہ اقسام کا پنجاب کے مختلف ایگروایکولوجیکل زون میں مطابقت کا مطالعہ کیا جائے گا۔ اس منصوبے کا مقصدسویابین اور تلوں کے جرم پلازم کو مختلف ذرائع سے جمع کرنا ، قائم رکھنا اور تجزیہ کرنا، مطلوبہ خصوصیات کی حامل اقسام کے حصول کے لئے ا سکریننگ، بہتر خصوصیات کے حامل اقسام حاصل کرنے کے لئے ہائبرڈائزیشن، اعلیٰ پیداورکی حامل سویابین اور تلوں کی اقسام کو مختلف موسمی حالات میں جانچنا اور بہترین اقسام کی کسان کے کھیت میں نمائش کرنا ہے۔