آگ لگنے کے بعد بھی ویوزکی ثابت قدمی

آگ لگنے کے بعد بھی ویوزکی ثابت قدمی

لاہور(پ ر)ویوزکمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے 11مئی،2018ء کو ویوز پاکستان کی فیکٹری میں حادثاتی طور پر آگ لگ گئی تھی ۔رب العالمین کے کرم اور انتظامیہ کے بروقت کئے گئے اقدامات کی بدولت کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ تھی۔جو کہ ڈسپیچ ایریا سے شروع ہوئی اور وہاں پر موجود تیار شدہ پراڈکٹس اور اس سے ملحقہ عمارت اس آگ کی لپیٹ میں آ گئی ۔پروڈکشن ایریا میں موجود زیادہ تر مشینری محفوظ رہی۔تمام خام مال اور بیشتر تیار شدہ پراڈکٹس فیکٹری سے باہر موجود گودام میں ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر محفوظ رہیں ۔جلنے والے اثاثہ جات کی مکمل انشورنس کروائی گئی تھی۔یک اندازے کے مطابق ریفریجریٹر ز کی پروڈکشن چند ہفتوں میں بحال ہو جائے گی ،جبکہ ڈیپ فریزر ز جس میں کمپنی مارکیٹ لیڈر کا درجہ رکھتی ہے، کی پروڈکشن اُس سے بھی پہلے شروع کر دی جائے گی ۔ حاضر اسٹاک کی بدولت ویوز کی مصنوعات پہلے کی طرح مارکیٹ میں با آسانی دستیاب ہو نگی۔

ائر کنڈیشنر ،مائیکرو ویو اوون اور واشنگ مشین کی پروڈکشن فسیلٹی مکمل طور پر محفوظ ہو نے کے باعث یہ مصنوعات بھی بغیر کسی پریشانی کے مارکیٹ میں میسر ہو نگی۔ہم آپ کی دعاؤں اور تعاون کے بے حد مشکور ہیں !

مزید : کامرس