ایس ای سی پی‘ لمیٹڈ لائیبلیٹی پارٹنر شپ ریگولیشنز 2018 جاری

ایس ای سی پی‘ لمیٹڈ لائیبلیٹی پارٹنر شپ ریگولیشنز 2018 جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے لمیٹڈ لائیبلٹی پارٹنر شپ ایکٹ 2017 کے تحت شراکتِ محدود ذمہ داری (لمیٹڈ لائیبلٹی پارٹنر شپ) ریگولیشنز 2018جاری کر دئے ہیں۔ لمیٹڈ لائیبلٹی پارٹنرشپ کا قانون چھوٹے اور محدود پیمانے پر کئے جانے والے کاروبار جو کہ زیادہ تر مختلف خدمات کی فراہمی سے متعلق ہوتے ہیں کو ریگولیٹ اور رجسٹر کرنے کیلئے ایک با قاعدہ مگر آسان ریگولیٹری فریم ورک کرتا ہے۔ یہ قانون سرمایہ کاروں کو روایتی کاروباری شراکت داری کی آسانی کے ساتھ ساتھ ایک کمپنی کے محدود ذمہ داری کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے جس سے پیشہ ور ماہرین، نئے کاروباری شروع کرنے کے خواہشمند سرمایہ کار اور سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزیز فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ کاروبار کی رجسٹریشن کا یہ قانونی سٹرکچر دنیا کے بیشتر ملکوں میں موجود ہے۔ لمیٹڈ لائیبلٹی پارٹنرشپ کے ریگولیشنز میں اس قانون کے تحت کاروبار کی رجسٹریشن کے طریقہ کار، شراکت داری کرنے والے افراد کی اہلیت، کمپنی کے اکاؤنٹ اور آڈٹ کی ضروریات اور تقاضوں کی تفصیلات فراہم کی گئیں ہیں۔ ایل ایل پی کے ریگولیشنز ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر فراہم کر دئے گئے ہیں۔ امید کی جاتی ہے کہ ایل ایل پی کے تحت کاروبار کی رجسٹریشن کی سہولت معیشت کی کارپوریٹائزیشن میں معاون ہوگی۔

مزید :

کامرس -