سندھ سرمایہ کاری بورڈ اوراین ایل سی میں مفاہمتی یاد داشت پر دستخط

سندھ سرمایہ کاری بورڈ اوراین ایل سی میں مفاہمتی یاد داشت پر دستخط

کراچی(آن لائن)سندھ میں لاجسٹکس پارک کے قیام کے سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ اور نیشنل لاجسٹکس سیل کے مابین مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کئے گئے۔یہ لاجسٹکس پارک پاک چائنا خصوصی اقتصادی زون دھابیجی۔ٹھٹھہ میں قائم کیا جائے گا۔مفاہمت کی اس یاد داشت پر این ایل سی کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل مشتاق احمد فیصل اور ایس بی آئی کی چیئر پرسن ناھید میمن نے سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے دفتر میں منعقد کی گئی ایک سادہ اور پر وقار تقریب میں دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت دونوں فریق این ایل سی اور ایس بی ائی پاک چائنا اسپیشل اکنامک زون دھابیجی کی فزیبیلیٹی رپورٹ اور ماسٹرپلان کے مطابق یہاں لاجسٹکس پارک کے قیام کے لئے تعاون اور مل کر کام کریں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ھوئے چیئر پرسن ایس بی آئی ناھید میمن نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان میں تیز تر معاشی ترقی کے دروازے کھول رہا ھے۔انہوں نے کہا کہ این ایل سی کے ساتھ اس معاہدے سے صوبہ سندھ میں معاشی ترقی،اور خوشحالی کا پہیہ تیزی سے آگے بڑھے گا۔ این ایل سی کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل مشتاق احمد فیصل نے اس موقع پر خطاب کرتے ھوئے کہا کہ اقتصادی زون صنعتی ترقی میں نہایت اہمیت کے حامل ھیں۔

اور اثاثے کی حیثیت رکھتے ھیں۔ انہوں نے لاجسٹکس کے ضمن میں این ایل سی کی خدمات پر روشنی ڈالی اور دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کو ملکی صنعتی ترقی کے لئے ایک اھم سنگ میل قرار دیا۔اس موقع پر ممتاز صنعتکار عارف حبیب اور چیئر مین ٹی سی ایس پرائیویٹ لیمیٹڈ خالد نواز اعوان نے بھی گفتگو کی اور اپنی تجاویز و آراء4 پیش کیں۔تقریب میں این ایل سی کے بریگیڈیئر ناصر محمود،بریگیڈیئر ابرار محبوب،بریگیڈیئر توقیر افسر،بریگیدیئر(ریٹائرڈ)شبیر حسین،کر نل عامر خان اور دیگر افسران جبکہ سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے افسران بھی موجود تھے۔#

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...