کمر شل امپو رٹر پرایف ٹی آر فوری بحال کیاجا ئے ،ایف پی سی سی آئی

کمر شل امپو رٹر پرایف ٹی آر فوری بحال کیاجا ئے ،ایف پی سی سی آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈانڈسٹر ی کے سنیئر نا ئب صدر و چیئر مین بجٹ ایڈ وائز ری کو نسل ایف پی سی سی آئی سید مظہر علی نا صر نے وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتا ح اسما عیل اور چیئر مین FBR طا رق محمو د پا شا پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ فا ئنل ٹیکس رجم کو بحال کر تے ہو کمر شل امپورٹرز کو یہ صو ابدیددینی چا یئے کہ وہ 6فیصد کسٹم اسٹیج پر جو انکم ٹیکس ادائیگی کے زمرہ میں فل اور فا ئنل ٹیکس سمجھنا چا ہیے بجا ئے کہ اسے کم سے کم ٹیکس سمجھا جا ئے ۔ سنیئر نا ئب صدر ایف پی سی سی آئی نے سیکشن (8) 148/I.T.O. 2001 میں جو تر میم 2018کے فنانس بل میں تجو یز کی گی ہیں اب کمر شل امپو رٹر ز کو سٹیٹ منٹ فا ئل کر نے کے بجا ئے انکم ٹیکس ریٹر ن بھر نا ہے جو 115سیکشن اور 177سیکشن 2001 I.T.O کے تحت آڈٹ کے زمر ے میں بھی آتی تھی مجو زہ تجو یز سے امپو رٹر حضرات میں بے چینی پھیل گئی ہے اور وہ کا فی حد تک پر یشان ہیں ۔ انہوں نے مز ید کہاکہ اس مجو زہ تجو یز سے ٹیکس کلکٹرزکر نے والے آفیسرز ، ٹیکس ادا کر نے والو ں کو مز ید پر یشا ن کر یں گے اور خواہ مخواہ کی ڈیمانڈکر یں گے اس سے ٹیکس ادا کرنے والے افراد اور ٹیکس جمع کرنے والے آفیسر ز کے درمیان رابطہ ہو گا جو کہ حکومت کی اس پا لیسی کہ کر پشن اور ٹیکس سے بچنے والو ں کے در میا ن رابطہ نہیں ہو نا چا ہیے کہ خلا ف یہ منفی عمل ہو گا ۔

مزید :

کامرس -