ٹیوٹارواں سال پنجاب 300اداروں کی رجسٹریشن کریگا

ٹیوٹارواں سال پنجاب 300اداروں کی رجسٹریشن کریگا

لاہور(پ ر)چےئر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ٹیوٹا پنجاب اس سال 300اداروں کی رجسٹریشن کرے گا جس میں سرکاری ،نیم سرکاری اور پرائیویٹ ادارے شامل ہیں وہ اکیڈمک آڈٹ اینڈ رجسٹریشن ونگ کی کار کردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔چےئر مین ٹیوٹا نے کہا کہ 187سے زائد اداروں کی رجسٹریشن حتمی مراحل میں ہے انہوں نے کہا کہ اس سال رجسٹریشن کے پراسیس کو مزید آسان اور ٹرانسپیرنٹ بنایا گیا ہے ہمارا ہدف ہے کہ اس سال 40ہزار طلبہ ان اداروں سے فنی اور ووکیشنل تربیت حاصل کریں گے چےئر مین ٹیوٹا کے گذشتہ سال260اداروں کی رجسٹریشن کی گئی تھی جس سے 30ہزار طلبہ مستفید ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ٹیوٹا اپنے 400اداروں میں بھی فنی اور ووکیشنل تعلیم فراہم کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کا مقصد ان اداروں میں جاری کورسز کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنا کوالٹی کو معیار پر نو کمپرو مائز اورسلیبس مارکیٹ کے ضروریات کے مطابق ہماری بنیادی ترجیحات ہیں ٹیوٹا ان اداروں میں معیار کو قائم رکھنا اور سلیبس کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کیلئے ایک خاص میکنزم کے تحت سارا سال کورسز کرتا ہے

چےئر مین ٹیوٹا نے اکیڈمک آڈٹ اینڈ رجسٹریشن کی کار کردگی کو سراہا اور ہدایت کی 300سے زائد اداروں کی رجسٹریشن کی جائے لیکن معیار اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔

مزید : کامرس