عالمی مارکیٹ میں خام تیل نرخوں میں کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل نرخوں میں کمی

سنگاپور (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل نرخوں میں کمی آئی ہے۔ پیر کو سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت برنٹ نارتھ سی کروڈ کی جون کے لئے سپلائی33 سینٹ(0.4 فیصد)کمی کے ساتھ 76.79 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کی سپلائی26 سینٹ( 0.3فیصد) کمی کے ساتھ 70.44 ڈالر فی بیرل طے پائی۔

برنٹ کروڈ کے نرخ گذشتہ ہفتے نومبر 2014 کے بعد انتہائی اوپر 78 ڈالر فی بیرل پر آگئے تھے۔

مزید : کامرس