سندھ فلم سنسر بورڈ کی تنظیم نو ،خالد بن شاہین چیئرمین مقرر
لاہور(فلم رپورٹر)سندھ فلم سنسر بورڈ کی تنظیم نو کردی گئی ہے جس کے بعد سینئر اداکار خالد بن شاہین کو چیئرمین اورسچل شیخ کو وائس تعینات کردیا گیا ہے جبکہ دیگر ممبران میں سید احمد شاہ،گل رعنا،کلپنا دیوی،عبدالقادرمنگی اور فاروق رند شامل ہیں۔یاد رہے کہ یہ عہدہ فخرعالم کے استعفے کے بعد خالی تھا۔
ائریکٹر فاروق رند کوممبر بننے پر شوبز سے وابستہ افراد نے مبارکباد دی ہے۔