ماہرہ خان کی ’’کانز فیسٹول ‘‘میں شرکت اس شخصیت کی سفارش پر ممکن ہوئی، حیران کن دعویٰ سامنے آگیا

ماہرہ خان کی ’’کانز فیسٹول ‘‘میں شرکت اس شخصیت کی سفارش پر ممکن ہوئی، ...
ماہرہ خان کی ’’کانز فیسٹول ‘‘میں شرکت اس شخصیت کی سفارش پر ممکن ہوئی، حیران کن دعویٰ سامنے آگیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان جو ان دنوں’’ کانز فلم فیسٹیول‘‘ میں ایک معروف کاسمیٹکس کمپنی کی برانڈ ایمبسیڈر کے طور پر شریک ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کاسمیٹکس ادارے کی سی ای او سے ان کے تعلقات ہیں اور ان تعلقات کے باعث سی ای او کی سفارش پر ماہرہ خان کی کانز فیسٹیول میں شرکت کو یقینی بنایا گیا۔ بعض لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ در حقیقت کانز فیسٹیول میں شرکت کی حقدار صباقمر تھیں جنہوں نے بھارتی فلم ’’ ہندی میڈیم‘‘ میں ورسٹائل اداکار عرفان خان کے مقابل اداکاری کرکے انہیں بھی حیران کردیا تھا۔

صف اول کی لالی وڈ اداکارہ ماہرہ خان کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے ان دنوں فرانس میں ہیں۔ ایک انٹرویو میں ا نہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں سب کی نظریں مجھ پر لگی ہیں، اس لئے تھوڑا نروس ہوں۔اداکارہ ماہرہ خان کانز فلم فیسٹول میں ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرنے کو بے تاب ہیں۔ ایک انٹرویو میں ماہرہ خان نے کہا وہ تھوڑا نروس بھی ہیں۔

ماہرہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے باہر جا کر کام کرنے والے موسیقار، فنکار، اداکار اور رائٹردراصل پاکستان کا ہی ایک چہرہ ہیں۔ مغربی ممالک سے اٹھنے والی می ٹو تحریک پر ماہرہ خان نے کہا کہ پاکستان میں بھی اس پر بات ہوئی۔

مزید : کلچر /اہم خبریں