بھارتی فلم ’’ سورما‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

بھارتی فلم ’’ سورما‘‘ کا نیا پوسٹر جاری
بھارتی فلم ’’ سورما‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی( آن لائن)بالی وڈ فلم سورما کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار شاد علی کی فلم سورما کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی کیا گیا ہے جو رواں سال 13جولائی کو ریلیز کی جائے گی، فلم کی کہانی بھارت ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سندیپ سنگھ کے گرد گھومتی ہے، فلم کے پوسٹر میں اداکار دلجیت دوسنجھ کا آدھا چہرہ دکھایا گیا ہے جبکہ آدھے چہرے پر ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سندیپ سنگھ کے حوالے سے بتایا گیا ہے، فلم میں اداکار دلجیت دوسنجھ، تاپسی پنو اور انگد بیدی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید : کلچر