خوبصورت آنکھوں والی زرین خان نے 31بہاریں دیکھ لیں

خوبصورت آنکھوں والی زرین خان نے 31بہاریں دیکھ لیں

ممبئی (آئی این پی) خوبصورت آنکھوں والی بھارتی اداکارہ اور ماڈل زرین خان31 برس کی ہوگئیں۔ زرین خان14 مئی 1987کو بھارتی شہر ممبئی میں ایک مسلم پٹھان گھرانے میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے اپنی تعلیم ممبئی میں ہی مکمل کی۔زرین خان نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔اسکے بعد 2009 میں فلم ویر کے ذریعے بالی وڈ میں قدم رکھا۔اس فلم میں انکے ساتھ سلمان خان جلوہ گر ہوئے تھے۔ زرین خان کی مقبولیت کا ایک راز بالی وڈ اداکارہ کترینا کیف سے مشابہت بھی ہے۔ بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کی ان کی لک کترینا جیسی ہے۔اداکارہ نے اپنے مختصر سے کریئر میں ایک آئٹم سانگ بھی کیا جو کہ دو ہزار گیارہ میں آئی فلم ریڈی کا گانا، کیریکٹر ڈھیلا تھا۔اس گانے نے اداکارہ کی مقبولیت میں خوب اضافہ کیا۔ ہندی فلموں کے علاوہ زرین نے تامل فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بالی وڈ میں ویر کے بعد انہوں نے ہاؤس فل ٹو میں کام کیا جس میں انکی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک پنجابی فلم میں بھی کام کیا جسکا نام جٹ جیمس بانڈ ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...