نواز شریف نے اناء کیلئے ملکی سلامتی تک کو بھی داؤ پر لگا دیا،نسیم زہرا

نواز شریف نے اناء کیلئے ملکی سلامتی تک کو بھی داؤ پر لگا دیا،نسیم زہرا

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رہنما و نائب صدر نسیم زہراء نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنی ذاتی اناء کیلئے انہوں نے ملکی سلامتی تک کو بھی داؤ پر لگا دیا ہے اس طرح کے بیانات کے بعد اب نواز شریف کا وجود اس ملک کیلئے نقصان دہ ثابت ہو چکا ہے بلکہ وہ سیوکرٹی رسک بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارتی آقاؤں کی خوشنودی کیلئے من گھڑت بیان جگ ہنسائی کا باعث بن گیا ہے نواز لیگ کا اصل چہرہ اب پوری قوم کے سامنے آ چکا ہے آئندہ الیکشن میں عوام خود احتساب کرینگے جو شخص تین مرتبہ وزیر اعظم رہ چکا ہو اس کے منہ سے ایسی ملک دشمنی کی باتیں کرنا افسوسناک اور حیرت انگیز ہے گزشتہ تیس سال سے جو لوگ ملک کو لوٹ رہے ہیں آج وہی لوگ اس ملک کے دشمنوں کو خوش کرنے کیلئے اپنی ہی اداروں کو بدنام کررہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4