گھر کی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے موقع پر ڈنر کا اہتمام

گھر کی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے موقع پر ڈنر کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)گھر کی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کا لاہور کے مقامی ہوٹل میں فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام لاہور کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ سی ای او پیٹلانجینئرنگ (پی وی ٹی) لیمیٹڈ چوہدری محمد اسلم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں چیئرمین محسن بلال(گھرکی ہسپتال)، وائس چیئرمین چوہدری محمد ارشد گھرکی، محمد یوسف امین، چوہدری محمد اشرف، میاں سعید ڈیرے والے محمد جمیل چوہدری ، عمران مختار چوہدری، شاہد افضل، کھوکھر، شاہد انصاری(کراچی) ثمینہ خالد گھرکی، چوہدری محمد طفیل، مشتاق احمد میاں، آصف اقبال گھرکی، حاجی محمد اسلم، محمد نعیم ڈائریکٹر اکاؤنٹس اینڈ پراجیکٹس، مارکیٹنگ کنسلٹنٹ عاطف خان، ایم ایس ڈاکٹر شاہد رزاق قریشی، ڈاکٹر خرم اعجاز(اے ایم ایس) کامن ویلتھ گیمز مین بین الاقوامی سطح پر گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے ریسلر انعام بٹ اور مختلف شعبوں سے وابستہ مخیر افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر لوگوں کی بری تعداد نے دل کھول کر عطیات دیئے۔ سی ای اوپیٹل انجینئرنگ ( پی وی ٹی) لیمیٹڈ چوہدری اسلم نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گھر کی ہسپتال دودہائیوں سے پاکستان بھر کے غریب و نادار مریضوں کا کامیابی کے ساتھ جدید ترین ٹیکنالوجی سے مفت علاج کررہا ہے جو آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے ممکن ہوا ہے۔ اب گھر کی ہسپتال میں سائبر نائف نامی ایک نیا شعبہ قائم کیا جارہا ہے۔

جو کینسر جیسے موذی مرض کے علاج کے لئے ایک انقلابی قدم ہے۔ اس موقع پر مایہ ناز پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز نے گھر کی ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کے علاج کے لئے زیر تعمیر سابئر ٹائف پراجیکٹ کے بارے میں معلومات فراہم کیں جس نے شرکا نے انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سائبر نائف پاکستان نے لگنے والا اس نوعیت کا دوسرا پراجیکٹ ہے جو 40کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے مخیر حضرات کے تعاون سے اسی سال مکمل کر لیا جائیگا۔ جہاں نادار اور مستحق مریضوں کو علاج سے انکار نہیں ہوگا۔