رمضان المبارک قرب الٰہی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، پیر ولی اللہ شاہ

رمضان المبارک قرب الٰہی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، پیر ولی اللہ شاہ

لاہور(پ ر) روحانی سماجی و رفاہی تنظیم ’’والی اللہ فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) پاکستان‘‘ کے زیر اہتمام آمد رمضان المبارک و احترام رمضان ک حوالے سے استقبال رمضان المبارک کانفرنس لاہور پریس کلب ہال میں الحاج پیر ولی اللہ شاہ بخاری چیئرمین ولی اللہ فاؤنڈیشن کی صدارت میں ہوئی۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے پیرولی اللہ شاہ بخاری، علامہ حافظ زبیر احمد ظہیر، حاجی عامر رشید، محمد اقبال بھٹی ایڈووکیٹ، مولانا رجیع اللہ خان، اظہر میر، محمد اکرم فوجی، علامہ ممتاز اعوان ، پیر ایس اے جعفری، محمد فیاض بھٹی و دیگر نے کہا کہ ہماری دنیا و آخرت کی تمام تر کامیابی و کامرانی اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہیں ۔ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ رمضان کا احترام کرنا ہر مسلمان پر ضروری ہے۔ افسوس رمضان کا مہینہ آتے ہی مہنگائی آسمان کو چھونے لگتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت احترام رمضان آرڈیننس پر سختی سے عملدرآمد کرانے کیلئے خصوصی اقدامات کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...