عظیم آراء فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقریری مقابلہ آج ہو گا

عظیم آراء فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقریری مقابلہ آج ہو گا

لاہور(پ ر)ماؤں کے عالمی دن کے سلسلے میں علمی ،ادبی ،ثقافتی تنظیم محترمہ عظیم آراء فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام طلبہ کے درمیان تقریری مقابلہ آج صبح دس بجے مین ہال گورنمنٹ پنجاب پبلک لائبریری آف شاہراہ قائداعظم پر ہوگا۔صدارت ممتاز دانشور مقصود احمد چغتائی کرینگے ،ڈاکٹر ظہیر احمد بابر ،ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریزمہمان خصوصی ہوں گے۔ جبکہ حافظہ ناصرہ اقبال ،محمد اقبال کمبوہ، پروفیسر نذر بھنڈرمحمد یاسین خان ،فیصل عمران،ملک محمد حنان شرکت کرینگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4