نوازشریف کا ملک دشمنی پر مبنی بیان حواس باختگی کا منہ بو لتا ثبو ت ہے،شاہد صدیق

نوازشریف کا ملک دشمنی پر مبنی بیان حواس باختگی کا منہ بو لتا ثبو ت ہے،شاہد ...

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور الطاف حسین کی سو چ ایک جیسی ثا بت ہو چکی ہے نوازشریف کا ملک دشمنی پر مبنی بیان ان کی حواس باختگی کا منہ بو لتا ثبو ت ہے نوازمو دی د و ستی کھل کر سامنے آ گئی ہے قومی سلامتی کمیٹی نوازشریف کے الزامات کو محض مستر د کر نے پر اتفا ق کر نے کی بجائے نوازشریف کے ملک د شمنی پرمبنی بیا نا ت کو سختی سے نو ٹس لے ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے پی پی 167میں پار ٹی کارکنوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہو ں نے مزید کہاکہ نواز شریف قصہ کہانیوں سے نکلیں اور بتائیں کہ انہو ں نے انڈیا کے حق میں بیان کس کے کہنے پر دیا؟ نوازشریف کو بھار ت سے زیادہ ہی پیار ہے تو وہا ں جا کر سیا ست کر یں۔

نواز شریف کے الزمات پر مبنی بیا نا ت نہیں اقتدار نہیں جیل میں جانے کا سبب بن رہے ہیں۔

نوازشر یف پاکستان کے وزیراعظم نہیں بن سکتے۔

شاید وہ بھار ت کے وزیراعظم بننے کیلئے انڈیا کو خو ش کررہے ہیں انہو ں نے مزید کہاکہ نواز شریف کا بیا نیہ بیرونی ایجنڈا لگتا ہے کیونکہ ایک محب وطن اور قومی لیڈر ریاستی اداروں کیخلاف گھناؤنا کھیل نہیں کھیل سکتا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4