تحصیل ایکشن کمیٹی رائیونڈکے زیر اہتمام سہولیات کی عدم دستیابی کیخلاف ریلی

تحصیل ایکشن کمیٹی رائیونڈکے زیر اہتمام سہولیات کی عدم دستیابی کیخلاف ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان)تحصیل ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام رائے ونڈ میں ریلی نکالی گئی ،7سال سے تحصیل کا درجہ پانے کے باجودتحصیل کا نظام فعال نہ ہونے اور پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی پر مسلم لیگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ندیم اشرف سندھو نے کہا کہ رائے ونڈ کی عوام کیساتھ عرصہ دراز سے منتخب نمائندے غیر مناسب سلوک اختیار کررہے ہیں اربوں روپے کے فنڈز لگانے کے باجودعوام کا معیار زندگی بہتر نہ ہو سکا مسلم لیگ ن کے دس سالہ دور حکومت میں رائے ونڈ کی عوام کو پینے کا صاف پانی تک فراہم ہو سکا جبکہ شہر میں مہنگے واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کرکے عوامی وسائل پر شب خون مارا گیا مقامی فلاحی تنظیم کی جانب سے جو واٹر فلٹریشن پلانٹ 15لاکھ روپے میں لگایا گیا وہی پلانٹ سرکاری خزانے سے نصف کروڑ کے لگ بھگ لگایاجس کا پانی بھی غیر معیاری ہے جس کی وجہ سے رائے ونڈکے شہری 100روپے یومیہ پانی خرید کر پینے پر مجبور ہیں 6لاکھ روپے کا روزانہ شہری پانی خرید کرپی رہے ہیں ۔

مسلم لیگ ن کا قلعہ رائے ونڈ پینے کے صاف پانی سے یکسر محروم ہے جس کے ذمہ دار منتخب عوامی نمائندے ہیں مزیدمقررین نے کہا کہ رائے ونڈ کو تحصیل بنے سات سال کا عرصہ بیت چکا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبا زشریف نے اپنے سابقہ دور میں رائے ونڈ کو تحصیل کا درجہ دیا تھا جو آج تک فعال نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے شہریوں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے لاہور کا رخ کرنا پڑتا ہے تحصیل ایکشن کمیٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبا زشریف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رائے ونڈ کو دی جانیوالی گرانٹس کا آڈٹ کروایا جائے اور عوام کو زندگی کے بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے والے عناصر کا محاسبہ کیا جائے ریلی بھٹی چوک سے شروع ہو کر مین بازار سے ہوتی ہوئی میلاد چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر ووٹ کو عزت دو ،ووٹر کو پانی دو تحصیل کو فعال کرو کے نعرے درج تھے ۔