وزیر اعظم اور نواز شریف کے بیانیہ میں زمین آسمان کا فرق ہے ، شیخ عرفان

وزیر اعظم اور نواز شریف کے بیانیہ میں زمین آسمان کا فرق ہے ، شیخ عرفان

لاہور(نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی کے رہنما شیخ عرفان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور نواز شریف کے بیانیہ میں زمین آسمان کا فرق ہے ، نوازشریف نے ہر موقع پر ملک کے خلاف سازش کی ہے سابق وزیراعظم کو آرٹیکل چھ کے تحت پھانسی دی جائے۔جنوبی پنجاب کے مسائل کا حل صرف آئینی طور الگ صوبے کا قیام ہے ۔ نوازشریف کا ملک دشمن ایجنڈا بے نقاب ہو گیا ہے نوازشریف نے ہر موقع پر ملک کے خلاف سازش کی ہے۔ الطاف حسین اور نوازشریف غدار وطن ہیں نواز شریف کو آرٹیکل چھ کے تحت پھانسی دی جائے کوئی بھی شخص نون لیگ کو ووٹ نہیں دے گا انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی وجہ سے ملک پاکستان آج سلامت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...