(ن) لیگ نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، عثمان حمزہ

(ن) لیگ نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، عثمان حمزہ

لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف این اے 128کے مرکزی رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق اور عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے پانچ سالہ منصوبوں کے نام پر غیر حقیقی اعداد و شمار، ادائیگیوں میں توازن کا مسئلہ، بدانتظامی، سرکاری اور غیر سرکاری شعبوں میں بے قابو کرپشن کے باعث ملکی وغیر ملکی قرضوں کا حجم روز بروز بڑھ رہا ہے۔ جبکہ تجارتی خسارہ30 ارب ڈالر ہو گیا ہے،اقتصادی آتش فشاں کو پھٹنے سے روکنے کیلئے حکومت کوازسر نو پالیسی مرتب کر نا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں آئے روز اضافہ ملکی معیشت کیلئے خطرہ کی گھنٹی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...