پاک سرزمین پارٹی نے پر امن انقلاب کی بنیادرکھ دی ہے،الطاف شاہد

پاک سرزمین پارٹی نے پر امن انقلاب کی بنیادرکھ دی ہے،الطاف شاہد

لاہور(پ ر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پی ایس پی نے پرامن انقلاب کی بنیادرکھ دی ۔اس بار نوٹ کسی صورت ووٹ پراثراندازنہیں ہوگا۔ووٹرزاپنے ضمیر کی آواز پرپاک سرزمین کی خوشحالی کیلئے پاک سرزمین پارٹی کومینڈیٹ دینگے۔سیّدمصطفی کمال نے پاکستانیوں کوجگادیا ،عنقریب اندھیرا چھٹ جائے گا۔ شہرقائد ؒ میں امن وامان کی بحالی کیلئے پی ایس پی کے کلیدی کردارکوفراموش نہیں کیا جاسکتا۔پی ایس پی کے پشت بانی کی بدولت شرپسندعناصر سکیورٹی فورسز کوبلیک میل کرنے میں ناکام رہے ۔سیّدمصطفی کمال روشنی،یکجہتی ،اخوت اور امن وآشتی کے علمبردار ہیں۔

۔وہ ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔ چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی دھونس احتساب پراثراندازنہیں ہوسکتی۔فردواحد کیلئے ملک وقوم کامستقبل داؤپرلگانیوالے بازرہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بعض وفاقی وصوبائی وزراء کاآمرانہ رویہ حکمران جماعت کے مخصوص مائنڈسیٹ کوظاہرکرتا ہے ۔کسی کواقتدار کے زعم میں عدلیہ اورانصاف کوروندنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ مسلسل ہزیمت کے باوجود حکمرانوں کی آمرانہ روش نہیں بدلی ۔ ایک کے بعد ایک حکمرانوں کے ہرایک جھوٹ کابھانڈا پھوٹ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی اشتعال انگیزیاں ان کے کسی کام نہیں آئیں گی،اب ان کی کوئی شعبدہ بازی انہیں احتساب اورانجام سے نہیں بچاسکتی۔شریف خاندان اپنے مٹھی بھرحامیوں کوگمراہ کرسکتا ہے مگر آزاد عدلیہ اورآزادمیڈیا کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا۔

الطاف شاہد

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...