اسسٹنٹ کمشنرز کو رمضان بازاروں کے دورے کرنے کی ہدایت
لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ عوام الناس کو رمضان بازاروں کے ذریعے زبردست ریلیف فراہم کرنے کے لیے انتظامات آخری مراحل میں ہیں۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی حدود میں موجود تمام رمضان بازاروں کا دورہ کریں اور وہاں پر اب تک کیئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیکر تیاریوں کی حتمی رپورٹ شام تک ڈی سی لاہور کو ارسال کریں جس کے فور ی بعد تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی حدود میں موجود تمام رمضان بازاروں کے دورے کئے اور وہاں پر انتظامات کا جائزہ لیا۔
دورے