عام انتخابات کے بروقت انعقاد سے جمہوریت مضبوط ہو گی

عام انتخابات کے بروقت انعقاد سے جمہوریت مضبوط ہو گی

لاہور(لیڈی رپورٹر) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ بروقت انتخاب کا انعقاد بہت ضروری ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عام انتخابات کے بروقت انعقاد سے جمہوری عمل مضبوط ہوگااور عوام کا جمہوریت پر یقین مزید پختہ ہوگا ، جمہوری نظام کے تسلسل سے ہی عوام کے مسائل حل ہوں گے،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری نظام کی مضبوطی کے لئے کام کیا یہ وہ واحد جماعت نے جس نے جمہوریت کے لئے ان گنت قربانیاں دی ہیں، انہوں نے کہاکہ عام انتخاب کے انعقاد میں ایک ان کی بھی تاخیر نہ کی جائے اور شفاف انتخاب کا انعقاد کرکے عوام کے مسائل کے حل کی طرف بڑھا جائے۔

مہرین

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...