نوازشریف کا بیان ملکی سلامتی کے لئے انتہائی خطرناک ہے

نوازشریف کا بیان ملکی سلامتی کے لئے انتہائی خطرناک ہے

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے نواز شریف کے بھارتی صحافی کو ممبئی حملے کے حوالے سے انٹرویو کو ملکی سلامتی کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کا انٹرویو ملک سے غداری کے زمرے میں آتا ہے اس لیے آئین کے آرٹیکل6کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے او ر ان کا نام فوری طور پر ای سی ایل لسٹ میں ڈالا جائے، نیب کی جانب سے4.9ارب ڈالر بھارت منتقلی پر تحقیقات نے انہیں بوکھلاہٹ میں مبتلا کردیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ نواز شریف نیب اور احتساب کورٹ کی جانب سے اپنے خلاف ہونے والے فیصلوں سے خوفزدہ ہیں اور بیرونی آقاؤں کی امداد حاصل کرنا چاہتے ہیں نواز شریف بیرونی آقاؤں کو خوش کرکے اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں جو ان کی بڑی بے وقوفی ہے

کامران سیف

مزید : میٹروپولیٹن 1