پنجاب بھر میں ڈینگی ایکٹ 2018بنافذ

پنجاب بھر میں ڈینگی ایکٹ 2018بنافذ

لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے ڈینگی سیزن شروع ہونے کے پیش نظر ڈینگی مچھر کی افزائش کی روک تھام کے لئے پنجاب پریونشن اینڈ کنٹرول آف ڈینگی ریگولیشنز 2018کا نفاذ کردیا ہے۔ یہ ریگولیشنز 30 نومبر 2018تک صوبہ میں نافذ رہیں گے۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق شہری اپنے گھروں اور دیگر پراپرٹیز میں ڈینگی کے ہاٹ سپاٹس ختم کرنے ، گھروں کے اندر صفائی رکھنے ، کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔ڈینگی سرویلنس کے لئے آنے والے سٹاف اور ڈینگی ٹیموں سے تعاون کریں گے۔اگر کسی ہسپتال اور کلینکس میں ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوں تو ہسپتال انتظامیہ اور نجی کلینک کا ڈاکٹر محکمہ صحت یا ہیلتھ انسپکٹرز کو مریضوں کے بارے ڈیٹا فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔تمام ادارے اور سرکاری محکمے گزشتہ برسوں کی طرح ڈینگی ریگولیشنز کے SOPs کے مطابق ڈینگی کی روک تھام کے لئے خصوصی اقدامات کریں گے اور ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجہ کو یقینی بنایا جائے گا۔ یہ ریگولیشنز فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

ڈینگی

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...