لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملہ نے رمضان بازاروں میں صفائی کیلئے کمر کس لی

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملہ نے رمضان بازاروں میں صفائی کیلئے کمر کس لی

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) نے رمضان المبارک کے مہینے میں شہر بھر بالخصوص رمضان بازاروں، مساجد اور قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کے لیے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔ ایل ڈبلیوایم سی کے یونیفارم میں ملبوس220 سینٹری ورکرز میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام قائم31 رمضان بازاروں میں دو شفٹوں میں خدمات سرانجام دے گا۔ رمضان بازاروں میں شہریوں اور دوکانداروں کی سہولت کے لیے 93 ویسٹ کنٹینرز اور 138ویسٹ بنز رکھے گئے ہیں جبکہ بڑی مقدار میں پیدا ہونے والی گندی کو بروقت اکٹھا کرنے اور ڈمپ سائٹ منتقل کرنے کے لیے ترک کمپنیوں البیراک اور اوزپاک کے منی ڈمپرز اور کمپیکٹرز بھی مستعدی سے کام کریں گے۔ شہر کی اہم شاہراؤں، مقامات اور جامعیہ مساجد کی جدید مشینری سے دھلائی اور صفائی بھی کی جائے گی۔31 رمضان بازاروں میں دوکانداروں اور خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کی رہنمائی کے لیے کیمپوں پر کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سوشل موبلائزرز تعینات کئے گئے ہیں جو صفائی سے متعلق آگاہی و پمفلٹس فراہم کریں گے جبکہ وقتاً فوقتاً عوامی رہنماؤں اور انتظامیہ کے ہمراہ رمضان بازاروں میںآگاہی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں تمام آپریشنز کی اینڈرائیڈ موبائل کی مدد سے وڈیو وال کنٹرل روم میں مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ ڈپٹی جنرل منیجر آپریشنز آصف اقبال، سینئر منیجر آپریشنز سہیل انور ملک، مرتضیٰ چوہدری دیگر افسران کے ہمراہ تمام سرگرمیاں کی خود نگرانی کریں گے۔ قائم مقام ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نصرت طفیل گل کا کہنا ہے کہ شہری صفائی سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت کے لیے صفائی کی ہیلپ لائن 1139 پر اطلاع دیں، تمام شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ماہِ رمضان المبارک کے دوران عملہ ء صفائی سے تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ ادھر ادھر پھیلانے کی بجائے قریبی کوڑے دانوں میں ڈالیں تاکہ مقدس ماہ کی سعتوں سے خوشگوار ماحول میں مستفید ہو جا سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1