نوازشریف کے خلاف نیب کے حالیہ بیان مضحکہ خیز ہیں،زاہرہ بخاری

نوازشریف کے خلاف نیب کے حالیہ بیان مضحکہ خیز ہیں،زاہرہ بخاری

لاہور (لیڈی رپورٹر)ماڈل ٹاؤن میں واقع مسلم لیگ( ن) کے دفتر میں نئے نیب ریفرنسز سے متعلق ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے لیگی رہنما سیدہ زاہرا بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ نوازشریف کے خلاف نیب کے حالیہ مضحکہ خیز نوٹس نے نہ صرف خلائی مخلوق کی زاتی رنجش ثابت کردی بلکہ یہ بھی ثابت کردیا ہے کہ ثبوت نہ ہونے کے باوجود ستر پیشیاں بھگتنے والے نوازشریف اور مریم نواز انصاف کی امید نہ رکھیں۔انتقام لینے والے اتنے حواس باختہ ہو چکے ہیں ، اگر کسی نے میڈیا پر مذاق میں کہہ دیا کہ نوازشریف نے مریخ پر پیسے بھیجے ہیں تو یقین مانیں اگلے دن نوازشریف کو نیب کا نوٹس جاری ہو جائے گا۔ایک روپے کی بدعنوانی ثابت ہوئے بغیر مسلم لیگ ن کے خلاف اداروں کے غیر ذمہ دارانہ ریمارکس اور غیر ذمہ دارانہ نوٹسز کے بل بوتے پر دو سال سے جاری میڈیا ٹرائل بدترین پری پول دھاندلی ہے۔ کارکنان اور لیڈرشپ اس طرح کی سازشوں سے گزر چکے ہیں اور ان کا اچھی طرح مقابلہ بھی کر سکتے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1