یونین کونسل 106میں ورلڈ بینک کے تعاون سے ترقیاتی سکیموں کا افتتاح

یونین کونسل 106میں ورلڈ بینک کے تعاون سے ترقیاتی سکیموں کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی دارلحکومت کی یونین کونسل 106کے مختلف علاقوں میں ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری پرانی ترقیاتی سکیموں اور کارنر میٹنگ کا افتتاح چیئرمین یونین کونسل 106میاں منظور حسین ‘ ایم این اے مہر اشتیاق احمد ‘ ارکان اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر ‘ میاں مرغوب احمد اور کونسلرز نے کیا ۔اس موقع پر مصطفی پارک میں حلقہ کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے میاں منطور حسین اور سیف الموک کھوکھر نے کہا کہ اس یونین کونسل کو ایک پسماندہ یونین کونسل کہا جاتا تھا لیکن ہم نے اس یونین کونسل میں بھی ورلڈ بینک اور اپنے ترقیاتی فنڈز سے اس قدر ترقیاتی کام کروائے ہیں کہ اس کی پسماندگی کو دور کرکے اس کو بھی ایک ماڈل یونین کونسل بنانے کی طرف کام شروع کردیا ہے اس حلقہ کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے لئے ٹیوب ویل اور واٹرفلٹریشن پلانٹس بھی لگوائے گئے ہیں جبکہ کھاڑک نالے کے ساتھ ساتھ جو تجاوزات تھیں ان کا بھی خاتمہ کردیا گیا ہے اور کھاڑک نالے کو بھی ڈھانپ دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس یونین کونسل میں ایک چیلنج سمجھ کر کام کیا ہے اور بتایا ہے کہ (ن) لیگ ہی وہ واحد جماعت ہے جو کہ باتیں نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتی ہے ہماری یہ کوشش ہے کہ اپنے کام کی بنیاد پر آئندہ بھی کامیابی حاصل کریں ۔اس موقع پر میاں منظور حسین کا کہنا تھا کہ میں نے آج آنے والے الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں پی پی 152کے ایم پی اے کی انتخابی مہم شروع کردی ہے اور یہ کارنر میٹنگ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس طرح سے میں نے مشرف کے دور میں بھی اپنے مخالفین کو شکست دی تھی ٹھیک اسی طرح سے آنیو الے الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کو شکست دوں گا میں نے الیکشن کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور اس حوالے سے اپنا پیپر ورک بھی مکمل کر لیا ہے قیادت کی طرف سے ٹکٹ ملتے ہی اپنی انتخابی مہم کو تیز کر دوں گا اور یہ نشست جیت کر اپنی قیادت کو گفٹ کردوں گا۔
افتتاح