تحریک لبیک نے این اے 128سے صوبائی امیدواروں کا اعلان کر دی

تحریک لبیک نے این اے 128سے صوبائی امیدواروں کا اعلان کر دی

ا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ اور تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 128 کے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ۔تفصیل کے مطابق ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مرکز صراط مستقیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے۔ ان کے قومی حلقہ انتخاب کی صوبائی سیٹ پی پی 155 پر مفتی محمد عابد جلالی جبکہ پی پی 156 پر میاں محمد شفیع جلالی الیکشن لڑیں گے۔انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے این اے 128 کی الیکشن کمپین کمیٹی کا بھی اعلان کیا ۔جس کے مطابق مولانا محمد عابد جلالی کو کمیٹی کا سرپرست اعلی ،صاحبزادہ محمد ارشد نعیمی کو چیف آرگنائرز،ڈاکٹر محمد آصف علی بلالی کو نگران ،علامہ فرمان علی جلالی اور میاں محمد شفیع جلالی کونائب نگران مقرر کیاگیا۔ جبکہ مہر خلیل احمد یوسفی ،علامہ محمد صدیق مصحفی ،علامہ محمد فیاض وٹو ،علامہ محمد مظہر اقبال نورانی،علامہ وقار احمد نقشبندی کمیٹی کے ارکان مقرر کیے گئے۔

جلالی

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...