تحریک انصاف سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے،مہر واجد عظیم

تحریک انصاف سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے،مہر واجد عظیم

لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف این اے 126 کے مرکزی رہنما مہر واجد عظیم نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے عمران خان نے ملک کو نئی راہ پر گامزن کر دیا ہے آئندہ کسی کو ملک لوٹنے کی جرات نہیں ہو گی عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنانے کی جنگ لڑ رہے ہیں جس میں ضرور کامیاب ہوں گے نواز شریف ہمیشہ جمہوریت ڈی ریل کرنے والوں کے ساتھ کھڑے رہے ہیں انہوں نے کہا نواز شریف کے سیاسی شہید بننے کے حربے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مہر واجد

مزید : میٹروپولیٹن 1