نوازشریف کرپشن بچانے کیلئے غداری پر اتر آئے،یاسمین راشد

نوازشریف کرپشن بچانے کیلئے غداری پر اتر آئے،یاسمین راشد

لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی سینئر مرکز ی رہنماڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ نوازشریف اپنی کرپشن بچانے کیلئے پاکستان سے غداری پر اتر آئے ہیں، نواز شریف ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کومودی اور بھارت سے زیادہ محبت ہے تو وہاں ہی چلے جائیں ،نواز شریف کاممبئی حملہ کے حوالے سے بیان ملک سے غداری ہے اس کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایاجائے اور آرٹیکل 6کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے پاکستان پر دہشت گردوں کی مدد کر نے کا الزام لگا ہے ، مودی کا یار نواز شریف ملک کے لیے خطرہ بن چکا ہے ،نواز شریف کا وطیرہ رہا ہے کہ وہ جس تھالی میں کھا تے ہے اُس میں ہی چھید کرتے ہیں، نواز شریف نیب اور احتساب کوٹ کی پیشیوں اور جیل جانے کے خوف کی وجہ سے سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اس لیے ملک کے خلاف ساز ش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ شریف برادران اپنی کرپشن بچانے کے لیے ملک اور مسلح افواج کے خلاف کام کررہے ہیں ، پاکستان، پاک فوج اور عدلیہ کے خلاف اپنے غیر ملکی سرپرستوں کی مدد سے سازشوں میں مصروف مفاد پرست اس بات کو نہ بھولیں کہ پاکستان کے 20 کروڑ محب وطن عوام ان کی ہر ناپاک کوشش اور منصوبہ کو ناکام بنا دیں گے

یاسمین راشد

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...