مسلم لیگ(ن) نے ہر دور میں عوام کی خدمت کی،ملک افضل کھوکھر

مسلم لیگ(ن) نے ہر دور میں عوام کی خدمت کی،ملک افضل کھوکھر

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن نے ہمیشہ قوم کی خدمت کی ، 20کروڑ عوام مسلم لیگ ن اس لیے محبت کرتے ہیں کہ یہ جماعت ان کے مسائل حل کرتی ہے ، آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن جنرل الیکشن 2018میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر عوامی مسائل حل کرے گی ان خیالا ت کا اظہار ایم این اے ملک افضل کھوکھر نے واٹرفلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ میں آپ کا چھوٹا بھائی ہوں 2دفعہ اس حلقہ این اے128سے رکن قومی اسمبلی آپ کے ووٹوں کی طاقت سے منتخب ہوا ہوں 2008کے پانچ سالہ دور میں اپوزیشن میں رہنے کی وجہ سے حلقہ میں بہت کم کام کروائے اور دوبارہ 2013کے الیکشن میں ایم این اے منتخب ہوکر حلقہ مانگا منڈی بلکہ پی پی161میں کروڑوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام کروا چکا ہوں اور ابھی بھی میرے پاس فنڈ موجود ہے مگر مسلم لیگ ن کی حکومت کوسپریم کورٹ نے کام کروانے سے روک دیا ہے لیکن میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو آپ کے جو بھی کام رہتے ہیں مکمل کروں گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا جینا مرنا میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ میں اپیل کرتا ہوں کہ آپ جنرل الیکشن میں میاں نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کو ووٹ دینے کا قرض پورا کریں اس موقع پر یوسی صدر ڈاکٹر ملک ریاض احمد جنرل کونسلرز ملک گلزار احمد،ملک اللہ دتہ،شیخ کامران ٹیپو نے بھی خطاب کیا۔

افضل کھوکھر

مزید : میٹروپولیٹن 1