کینٹ سے نوازلیگ کے 23مقامی رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت

کینٹ سے نوازلیگ کے 23مقامی رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت

لاہور(نمائندہ خصوصی )لاہور کینٹ سے نواز لیگ کے23مقامی رہنماؤں نے پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان کی موجودگی میں عمران خان کی قیادت پر غیر مشروط اور بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تمام ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے ،این اے129اور پی پی157کے علاقے اولڈ آفیسر ز کالونی میں منعقدہ تقریب میں ان رہنماؤں کو عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی کے پرچم پہنائے اور انہیں تحریک انصاف میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا،ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ نواز لیگ سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں میں قاضی محمد طاہر جمیل ، فاروق ڈوگر ،رضا بھائی ،صلاح الدین ،حافظ رضوان ،ناصر خان ،محمد احمد ، محمد عرفان ،اشفاق احمد ،حسین پہلوان ڈوگر ،ملک یاسین ،امداد ڈوگر،ملک اکرام ،طاہر غوری ،لیاقت جٹ ، دانیال ،ملک عمر،ذوہیب احمد ، شیخ ذو الفقار ،ملک عمران خان اور شیخ اجمل شہزاد شامل تھے جنہوں نے آئندہ عام انتخابات میں اس حلقے سے پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے دن رات کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ عذر گناہ بد تر از گناہ کے مصداق نواز شریف کا موقف ثابت کرتا ہے کہ انہیں ملکی مفادات کا رتی برابر بھی احساس نہیں۔

شمولیت

مزید : میٹروپولیٹن 1