عمران خان نے کمیٹی بنا کر جنوبی پنجاب کے حوالے سے وعدہ پورا کیا،خسرو بختیار

عمران خان نے کمیٹی بنا کر جنوبی پنجاب کے حوالے سے وعدہ پورا کیا،خسرو بختیار

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ پارٹی چےئرمین عمران خان نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے سے متعلق معا ملات طے کرنے کیلئے کمٹی تشکیل دے کر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کیساتھ اپنا پہلا وعدہ پورا کر دیا ہے ۔ یہ جنوبی پنجاب کی عوام کیلئے بری خوشخبری ہے وہ کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے ۔مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ۔ پورا ملک نوازشریف کے بیان پر ان کے خلاف سرا پا احتجاج ہے ۔ نوازشریف اقتدار چھن جانے اور بادشاہ بننے میں ناکامی پر حواس کھو بیٹھے ہیں گمراہ کن اور حقائق کے منافی اس بیان سے پاکستان جو کہ بین الاقوامی سطح پر پہلے ہی دباؤ کا شکار ہے مزید مشکلات کا شکار ہو جائیگا ۔ یہ بیان محض بھارت کو خوش کرنے کے لئے دیا گیا ہے ۔ مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ نواز حکومت کے اتحادی مولا نا فضل الرحمن بھی بول اٹھے ہیں انہوں نے بھی کہہ دیا ہے کہ حساس مو ضوع پر غیر ذمہ دار انہ بیان نہیں دینا چاہیے ۔ ملکی سلامتی کے خلاف باتیں کرنے والے نوازشریف کس منہ سے عوامی جلسے کر رہے ہیں ۔ عوام کو اب دھوکہ نہیں دیا جا سکتا وہ حکمرانوں کے اصل چہرے پہچان چکے ہیں ۔

خسرو بختیار

مزید : میٹروپولیٹن 1