نوازشریف کو ملکی وقار کا کوئی خیال نہیں،میاں ایوب

نوازشریف کو ملکی وقار کا کوئی خیال نہیں،میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی کے رہنما میاں محمد ایوب نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے ممبئی حملوں پر متنازع بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کو ملکی وقار کا کوئی خیال نہیں ، اپنی نا اہلی کی سزا ملک و قوم کو دے رہے ہے ، اگر ان کے بیان سے پاکستان کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار نواز شریف ہونگے ، آئندہ الیکشن میں پاکستان کے عوام ن لیگ کو کبھی ووٹ نہیں دینگے ، وزیر اعظم پر افسوس ہے کہ وہ نواز شریف کا دفاع کر رہے ہے ، نواز شریف کا مکروہ چہرہ پوری قوم کے سامنے عیاں ہو چکا ، نواز شریف کا بیان ڈان لیکس ٹو ہے ۔
میاں ایوب