ایم ایم اے کے جلسے نے ثابت کیاعوام دینی جماعتوں کے ساتھ ہیں،ذکر اللہ مجاہد

ایم ایم اے کے جلسے نے ثابت کیاعوام دینی جماعتوں کے ساتھ ہیں،ذکر اللہ مجاہد

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر ایم ایم اے کے کامیاب جلسہ عام نے ثابت کیا کہ عوام دینی جماعتوں کے ساتھ ہے اور آئندہ الیکشن میں ایم ایم اے بڑی قوت بن کر سامنے آئے گی ۔ جلسہ عام میں لوگوں کی بڑی تعداد کا سراج الحق سمیت دیگر قائدین کی قیادت پر اعتماد ملک میں حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینار پاکستان پر ہونے والے ایم ایم اے کے جلسہ عام کے کامیاب انعقاد پر ایم ایم اے کی ٹیم سمیت تمام انتظامی کمیٹیوں کے ذمہ دارا ن کو مبارک باد پیش کرتے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلسہ عام میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت نے ثابت کیا کہ وہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اور دیگر دینی جماعتوں کے قائد ین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے اور کرپٹ نااہل لیڈر شپ کے خاتمے کیلئے ایم ایم اے الیکشن میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی اور انتخابات میں بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آئے گی

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...