یوسی 182میں پرچم کشائی کی تقریب ، لارڈ میئر سمیت بلدیاتی نمائندوں کی بھرپور شرکت

یوسی 182میں پرچم کشائی کی تقریب ، لارڈ میئر سمیت بلدیاتی نمائندوں کی بھرپور ...

لاہور(لیڈی رپورٹر) یونین کونسل 182کے چیئرمین راشد کرامت بٹ نے اپنی یونین کونسل جلو موڑ میں پرچم کشائی کی ایک پر وقار تقریب منعقد کی جس میں لارڈ مئیر مبشر جاوید اور لاہور کی مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمینوں ‘کونسلرز اور مسلم لیگی رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر لارڈ مئیر اور شرکاء کے اعزاز میں راشد کرامت بٹ کی جانب سے عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا ۔پرچم کشائی کی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ مئیر مبشر جاوید اور راشد کرامت بٹ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ سے زیادہ پاکستان کی خیر خواہ کوئی جماعت نہیں ہے یہ اعزاز مسلم لیگ کو ہی جاتا ہے کہ اس کے دور حکومت میں پاکستان نے اٹیمی دھماکے کئے اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روش کیا اس وقت کی بیرونی قوتوں نے بڑا دباؤ ڈالنے کی کوشش کی تھی لیکن ہمارے قائد میاں نواز شریف نے اس کے باوجود پاکستان کو دنیا بھر مین اٹیمی طاقت بننے کا موقع فراہم کیا ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو خالی نعروں، کھوکھلے دعووں اور منفی سیاست سے کوئی سروکار نہیں پاکستان کے عوام صرف اور صرف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں پی ٹی آئی کی جھوٹ کے سہارے کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی اور نہ ہی با شعور عوام ملک کو آگے بڑھنے سے روکنے والوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے پاکستان کے عوام الیکشن میں حساب لیں گے اور ہم جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کی پرواہ کئے بغیر آگے بڑھتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی برق رفتاری سے تکمیل ، اعلیٰ معیار اور شفافیت مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پہچان ہے کیونکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوام کی ترقی اورخوشحالی کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے عوام کی بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے،اسے ہر قیمت پرپورا کریں گے عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہیمسلم لیگ (ن) کے شفاف ترین منصوبے اپنی مثال آپ ہیں اورحکومت کی شفاف پالیسیوں کی دنیا بھی معترف ہے ہم عوامی طاقت سے خدمت کے اس سفر کو آنے والے الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرکے آگے بڑھائیں گے۔

لارڈ میئر

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...