صوبہ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں،زمرد

صوبہ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں،زمرد

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہو سکتی۔ ترقی کے تیز رفتار سفر میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دی جائے گی۔تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں کی ترقی اپنی مثال آپ ہے اورہم نے ترقیاتی منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کے ریکارڈ قائم کئے ہیں جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ اور استعمال میں پنجاب سرفہرست ہے اور منصوبوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا تاریخ ساز کارنامہ ہے ۔ ملک میں ایک عرصے سے چھائے ہوئے اندھیروں کو ختم کیاہے اور جتنی محنت کیساتھ توانائی منصوبوں کو مکمل کیا گیا ہے ،اس کی مثال پاکستان کی70سالہ تاریخ میں موجود نہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1