اولڈ راوینز کے جی سی یو کو مستحق طلبہ کی مدد کیلئے ایک کروڑ49لاکھ کے عطیات

اولڈ راوینز کے جی سی یو کو مستحق طلبہ کی مدد کیلئے ایک کروڑ49لاکھ کے عطیات

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) اولڈ راوئینز اور مخیر حضرات کے مستحق طلباء کے سکالر شپس کے لیئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہوراینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو 1کڑور49لاکھ روپے کے عطیات ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے صدراور نامور صنعتکار اقبال زیڈ احمد نے حکومت کو درخواست کی وہ انہیں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ان کے والدین کے نام سے عالمی معیار کا بزنس سکول قائم کرنے کے لیے اجازت دے،جس کے لیے وہ ،ان کے خاندان کے افراد اور بیرون ملک اور پاکستان میں رفقاء 5ملین ڈالر کی رقم خرچ کریں گے اور اس بزنس سکول سے ہونے والی آمدن جی سی یو اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو جائے گی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ جی سی یو کے موجودہ کیمپس کو 15دہائیاں قبل صرف چند سو طلباء کے لیے بنا یاگیا تھا،جہاں آج تقریباََ12ہزار طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے وزیرِ اعظم پاکستان اور گورنر پنجاب سے درخواست کی کہ حکومت جی سی یو کے کالا شاہ کاکو کیمپس کی تکمیل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر فنڈز فراہم کریں۔اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ کا کہنا تھا کہ جی سی یو اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ نے رواں سال تقریباََ 550طلباء کو 1کڑور25لاکھ روپے کے وظائف فراہم کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ صرف میرٹ کی بنیاد پر مستحق طلباء کو سکالر شپس دیتا ہے اور ان کے تمام تر کوائف کا تفصیلی جائزہ لیتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...